خود کو لیڈی ڈاکٹر ظاہر کرکے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر حاملہ خواتین کا علاج، ڈلیوری کاانکشاف

خود کو لیڈی ڈاکٹر ظاہر کرکے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر حاملہ  خواتین کا علاج، ڈلیوری کاانکشاف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کے علاقے بسم اﷲ پارک میں مڈ وائف پر خود کو لیڈی ڈاکٹر ظاہر کرکے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر حاملہ خواتین کا علاج، ڈلیوری اور دیگر طبی امور انجام دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ خاتون اپنی رہائش گاہ پر طبی سیٹ اپ چلا رہی ہے ، جہاں گزشتہ روز بھی دو خواتین کی حالت بگڑنے پر انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا،متعدد شکایات کے باوجود متعلقہ اداروں نے مؤثر کارروائی نہیں کی، جبکہ محکمہ صحت کے بعض اہلکاروں پر مبینہ چشم پوشی کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں، مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کلینک فوری بند کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...