زرعی زمین سے مٹی اٹھانے سے روکنے کا تنازعہ جھگڑے میں بدل گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) زرعی زمین سے مٹی اٹھانے سے روکنے کا تنازعہ جھگڑے میں بدل گیا، شاہ نکڈر میں عصمت اﷲ کی درخواست پر فلک شیر، رب نواز، اﷲ داد، مختار، اﷲ دتہ اور محمد عثمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
جس میں مدعی کا مؤقف ہے کہ ملزمان نے راستے میں روک کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ شور سن کر آنے والی اس کی چچی افشاں کو بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے ۔ بعد ازاں بچانے کے لیے آنے والے مدعی کے والد امان اﷲ کو بھی مبینہ طور پر زد و کوب کیا گیاواقعے کی وجہ زرعی رقبے سے مٹی اٹھانے کے لیے ڈمپر گزارنے پر ہونے والا تنازعہ ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments