مقدمہ ختم کرانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے 50 ہزار روپے ہتھیالئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوسرباز نے مقدمہ ختم کرانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ طور پر 50 ہزار روپے ہتھیالئے جھال چکیاں کی رہائشی سمینہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا داماد زوہیب ایک مقدمہ میں مطلوب ہے ۔
علی حسین عرف گوشی نے اسے یقین دہانی کروائی کہ وہ زوہیب کو پولیس سے بے گناہ کروا دے گا، تاہم اس کے لیے رقم درکار ہو گی۔علی حسین نے مدعیہ کو جھال چکیاں کے ایک ہوٹل پر بلایا جہاں اس نے مبینہ طور پر پولیس کو دینے کے نام پر 50 ہزار روپے وصول کیے اور کام ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں جب خاتون تھانے پہنچی تو اسے معلوم ہوا کہ کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جس پر اس نے ملزم سے رابطہ کیا مگر وہ ٹال مٹول کرتا رہا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments