وادی سون:برساتی نالے میں طغیانی، ایک شخص پانی میں بہہ گیا

وادی سون:برساتی نالے میں  طغیانی، ایک شخص پانی میں بہہ گیا

خوشاب (نمائندہ دنیا)وادی سون کے علاقے ڈیپ شریف میں کورڈھی پل کے قریب برساتی نالے میں اچانک طغیانی آنے سے ایک شخص تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔

ریسکیو 1122 اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ریسکیو حکام نے شہریوں سے بارشوں کے دوران برساتی نالوں اور تیز بہاؤ والے مقامات سے دور رہنے کی اپیل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...