خوشاب:چہلم، یومِ استحصالِ کشمیر اور یومِ آزادی کے انتظامات کا جائزہ
خوشاب (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غزالہ کنول کی زیرِ صدارت چہلم، یومِ استحصالِ کشمیر اور یومِ آزادی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تینوں اہم مواقع کے حوالے سے مجوزہ سرگرمیوں، انتظامی امور، سیکیورٹی، صفائی، آگاہی مہمات اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments