بھلوال:ریسکیو 1122 کی مون سون میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی اپیل

بھلوال:ریسکیو 1122 کی مون سون  میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی اپیل

بھلوال (نمائندہ دنیا) تحصیل انچارج ریسکیو 1122 بھلوال محمد ارشد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مون سون کے دوران اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ کمزور چھتوں پر غیر ضروری وزن ڈالنے سے گریز کیا جائے ، بروقت مرمت کرائی جائے ، بجلی کی بوسیدہ تاریں تبدیل کی جائیں اور چھتوں کے پرنالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے ۔محمد ارشد نے مزید کہا کہ بارش کے دوران بجلی کی تاروں اور برقی آلات سے احتیاط برتی جائے کیونکہ معمولی غفلت بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 کی مفت ایمرجنسی سروس سے فوری رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...