بھلوال:ڈویژنل اکاؤنٹنٹ عتیق الرحمن ریٹائر، فیسکو میں الوداعی تقریب

بھلوال:ڈویژنل اکاؤنٹنٹ عتیق  الرحمن ریٹائر، فیسکو میں الوداعی تقریب

بھلوال (نمائندہ دنیا) فیسکو بھلوال ڈویژن کے ڈویژنل اکاؤنٹنٹ عتیق الرحمن مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ۔

 ان کے اعزاز میں فیسکو بھلوال ڈویژن میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ایکسین محمد اطہر اور دیگر افسران نے عتیق الرحمن کو پھولوں کے گلدستے اور ہار پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے انہیں ایک دیانت دار، فرض شناس اور محنتی افسر قرار دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے شرکاء نے فیسکو میں بڑھتی ہوئی ریٹائرمنٹ اور افرادی قوت کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خالی اسامیوں پر جلد بھرتیاں کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ادارے کے دفتری اور فیلڈ امور متاثر نہ ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...