واں بھچراں کے تاجر کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج
واں بھچراں (نمائندہ دنیا)واں بھچراں کے رہائشی تاجر اور آڑھتی محمد شہزاد کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ محمد شہزاد گزشتہ 12 روز سے لاپتہ ہیں۔
پولیس کے مطابق محمد زہد ولد ظہور احمد نے تھانہ جوہرآباد سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے 37 سالہ بھائی محمد شہزاد 19 جولائی کو میانوالی سے ٹیکسی پر جوہرآباد گئے ۔ انہوں نے مین بازار فوارہ چوک کے قریب ٹیکسی رکوائی اور غلہ منڈی کی طرف پیدل روانہ ہو گئے ۔درخواست کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور متاع اللہ تقریباً چار گھنٹے تک محمد شہزاد کا انتظار کرتا رہا، تاہم وہ واپس نہ آئے ۔ جس پر ڈرائیور گاڑی لے کر واپس چلا گیا۔درخواست گزار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے بھائی کو اغوا کر لیا گیا ہے اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش اور لاپتہ تاجر کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments