میانی: کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش اور موبائل چوری
میانی (نامہ نگار) محلہ شیخانوالہ کے رہائشی محمد سلیم نے تھانہ میانی میں درخواست دی ہے کہ 31 جولائی 2026 کی دوپہر ایک شخص مبینہ طور پر زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوا اور ان کی 15 سالہ بیٹی کو کمرے میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی۔
درخواست کیمطابق متاثرہ لڑکی کے شور مچانے پر ملزم نے مبینہ طور پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور جاتے ہوئے تقریباً 50 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون بھی لے کر فرار ہو گیا۔ والد کے اچانک گھر پہنچنے پر ملزم موقع سے بھاگ گیا۔متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments