کشمیر میں کامیابی مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنے گی:شجاع الرحمٰن ٹیپو

کشمیر میں کامیابی مسلم لیگ (ن)  کا مقدر بنے گی:شجاع الرحمٰن ٹیپو

خوشاب (نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ممتاز مائنز اونر چودھری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ۔۔۔۔

 ایٹمی پاکستان کی خالق مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور قومی یکجہتی، جمہوری اقدار کا فروغ اور آئین کی بالادستی ہے ۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کسی بھی دور میں علاقائیت، صوبائیت اور لسانیت کو فروغ نہیں دیا، یہی وجہ ہے کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام اس جماعت پر اعتماد کرتے ہیں۔

چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو کا کہنا تھا کہ میرپور ڈویژن کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...