واں بھچراں:بکرا چوری کی 2وارداتیں،مقدمات درج

واں بھچراں:بکرا چوری کی  2وارداتیں،مقدمات درج

واں بھچراں (نمائندہ دنیا)واں بھچراں پولیس نے بکرا چوری کی دو مختلف وارداتوں پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

پولیس کے مطابق پہلی ایف آئی آر نئی آبادی کے رہائشی ظفر اقبال کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں 40 ہزار روپے مالیت کا بکرا چوری ہونے کا مؤقف اختیار کیا گیا ہے ۔دوسرا مقدمہ محلہ پوڈھیانوالہ کے رہائشی خضر حیات کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں 45 ہزار روپے مالیت کا بکرا چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے ۔پولیس نے دونوں مقدمات درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...