عیسیٰ خیل: صحافی عقیل کلیار کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

عیسیٰ خیل: صحافی عقیل کلیار کے  صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کالاباغ (نمائندہ دنیا)پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل عیسیٰ خیل کے جنرل سیکرٹری کفایت اللہ خان اور دیگر عہدیداران نے پریس کلب عیسیٰ خیل کے قلم کار، ممتاز استاد اور ایسوسی ایشن کے فعال رکن عقیل کلیار کے صاحبزادے محمد شاہ زین کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے عقیل کلیار کی علمی، تعلیمی اور صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تے ہوئے کہا کہ وہ برادری کا نہایت معزز اور اہم حصہ ہیں۔ ان کے معصوم بیٹے کا اچانک انتقال پوری تنظیم، اساتذہ اور صحافی برادری کے لیے ایک بڑا اور ناقابلِ تلافی صدمہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تنظیم کے تمام اراکین غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...