مبینہ زیادتی کے مقدمے میں مدعیہ اپنے بیان سے منحرف
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) مبینہ زیادتی کے ایک مقدمے میں مدعیہ خاتون اپنے سابقہ مؤقف سے منحرف ہو گئی، جس کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے الزام میں اسی خاتون کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق 2023 میں درج ہونے والے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی تفتیش کے دوران خاتون نے عدالت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کرایا تھا، اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی اور مقدمے میں نامزد ملزم بے گناہ ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے اس بیان کی روشنی میں اصل مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ مرتب کی گئی، جبکہ بعد ازاں مدعیہ کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments