کمرے کی چھت اچانک گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب کر زخمی

کمرے کی چھت اچانک گرنے  سے دو افراد ملبے تلے دب کر زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مراد آباد کالونی میں ٹی آر گارڈر سے تعمیر شدہ ایک کمرے کی چھت اچانک گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے 18 سالہ ثمین ولد اشرف اور 20 سالہ فروا دختر اشرف کو بحفاظت نکالا،جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ہسپتال، منتقل کر دیاگیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق کمرے کی ٹی آر گارڈر سے تعمیر شدہ چھت کمزور ہونے کے باعث اچانک منہدم ہوئی، تاہم واقعے کی مزید وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...