9سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش ، مقدمہ سرج

9سالہ معصوم بچی سے  زیادتی کی کوشش ، مقدمہ سرج

سلانوالی(نمائندہ دنیا) سلانوالی کے نواح میں اوباش شخص کی9سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر اوباش شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے‘سلانوالی کے نواحی چک نمبر 161شمالی کے رہائشی محمد ریاض نے تھانہ شاہ نکڈر پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میری 9سالہ معصوم بیٹی (ش م) گاؤں مذکور میں حافظ محمد افضل کے پاس ان کے گھر پر دینی تعلیم کے حصول کیلئے جاتی تھی حافظ صاحب کی اہلیہ نے بچی کو ایک قریبی پڑوسی محمد ذیشان کے گھر پر لگے ہوئے نلکا سے پانی بھرنے کیلئے بھیج دیا۔ بچی پانی بھرنے کیلئے پڑوسی کے گھر پہنچی تو گھر میں موجود اوباش شخص نے بچی کو اکیلا پا کر زیادتی کی کوشش کی تو بچی کی چیخ و پکار پر قرب و جوار کے لوگ موقع پر پہنچے تو اوباش شخص ذیشان جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر اوباش ذیشان نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...