خاتون نے گھر میں داخل ہو کر نوجوان لڑکی زخمی کردیا،موبائل فون چھین کر فرار

خاتون نے گھر میں داخل ہو کر نوجوان  لڑکی زخمی کردیا،موبائل فون چھین کر فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چھری سے مسلح خاتون نے گھر میں داخل ہو کر نوجوان لڑکی زخمی کردیا اور موبائل فون چھین کر بھاگ گئی۔

پولیس کے مطابق جاوید کالونی فیز ٹو کے محمد اعظم کے گھر میں ایک خاتون داخل ہوئی جس نے اسکی 22 سالہ بیٹی اقصیٰ اعظم سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ملزمہ نے مبینہ طور پر چھری سے وار کر کے اسے زخمی کر دیا، جبکہ شور سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچے تو ملزمہ موبائل فون چھین کر فرار ہو گئی،زخمی لڑکی کا طبی معائنہ سول ہسپتال سرگودھا میں کرایا گیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرنے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...