کرپشن میں ملوث ملازمین سیٹوں پر براجمان ہونے پر تشویش

کرپشن میں ملوث ملازمین سیٹوں پر براجمان ہونے پر تشویش

کرپشن میں ملوث ملازمین سیٹوں پر براجمان ہونے پر تشویش سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے افسران و ملازمین اب بھی سیٹو ں پر بدستور کام کرر ہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن حکام نے محکمہ مال میں مالی بد عنوانیوں کے کیسز میں ملوث ملازمین کی بڑی تعداد کے اب بھی مختلف سیٹوں پر براجمان ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، ذرائع کے مطابق سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے افسران و ملازمین اب بھی سیٹو ں پر بدستور کام کرر ہے ہیں، ریکارڈ کو اپنے پاس رکھ کر نچلے عملے اور ٹاؤٹوں کے ذریعے رشوت کے عوض رجسٹریاں پاس اور اہل کمیشن کی درخواستیں مارک کروانے کیساتھ ساتھ ان پربلا جواز اعتراضات کی آڑ میں رشوت طلب کرنا اب بھی معمول بنا ہوا ہے ،جس پر اینٹی کرپشن حکام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو فوری طور پر محکمانہ کاروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...