ٹولہ منگلی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل، کھلاڑیوں میں انعام تقسیم

 ٹولہ منگلی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا  شاندار فائنل، کھلاڑیوں میں انعام تقسیم

کالاباغ ( نمائندہ دنیا) ٹولہ منگلی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل، مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ٹولہ منگلی گورنمنٹ کیڈٹ کالج کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

جس میں بڑی تعداد میں شائقینِ کرکٹ، سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانانِ میں عیسیٰ خیل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کفایت اللہ کیفی، ریسکیو 1122 تحصیل انچارج ملک ارشد، 1122 کے کمیونٹی انسٹرکٹر محمد رشید اور محبت خان شامل تھے ۔مہمانانِ خصوصی نے فائنل میچ کے اختتام پر کامیاب اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کیے ۔مہمانانِ خصوصی نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...