میانوالی ، کندیاں ، پپلاں چشمہ اور گرد و نواح میں صبح سویرے ہی طوفانی بارش

میانوالی ، کندیاں ، پپلاں  چشمہ اور گرد و نواح میں صبح  سویرے ہی طوفانی بارش

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی ، کندیاں ، پپلاں ، چشمہ اور گرد و نواح میں گذشتہ روز ساون خوب برسا صبح سویرے ہی طوفانی بارش مسلسل ایک گھنٹے سے جاری رہی اس موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔

 جس سے گلیاں محلے بازار پانی سے بھر گئے نشیبی علاقوں گلیوں میں پانی بھر جانے سے شہریوں ، گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی گاڑیاں بائیک اور لوگ کھلے مین ہولز میں گرتے رہے جبکہ بارش سے موسم خوشگوار ، اور گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...