پولیس ملازمین ظاہر کرتے نو سر بازوں نے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے نوسر بازوں نے شہری کو لوٹ لیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں اذان نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم نوسر بازوں نے اسے روک لیا اور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments