پی ایچ اے کے گارڈ پر مبینہ قاتلانہ حملہ، چاقو کے وار سے سر زخمی

 پی ایچ اے کے گارڈ پر مبینہ قاتلانہ  حملہ، چاقو کے وار سے سر زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سول ہسپتال چوک میں دورانِ ڈیوٹی پی ایچ اے کے گارڈ پر مبینہ قاتلانہ حملہ، چاقو کے وار سے سر زخمی، حملہ آوروں کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے ملازم گارڈ تہذیب سول ہسپتال چوک میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ 3افراد وہاں آ گئے جنہیں اس نے مبینہ طور پر کمپنی باغ میں تار چوری کے واقعہ میں پہچانا تھاملزمان نے اسے پکڑ لیا، اس دوران ایک ملزم نے خنجر نکال کر اس کے سر پر وار کیا، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...