ڈپٹی کمشنر خوشاب کا قائدآباد کے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب کا قائدآباد کے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہسکول سمیت تمام متاثرہ علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے
قائدآباد(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کا تحصیل قائدآباد کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ، صورتحال کا جائزہ، فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت،تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے تحصیل قائدآباد کے موضع وڑچھہ، کوڑھی والا اور واہن سمیت ہل ٹورنٹ سے متاثرہ علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور حالیہ بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے (ہل ٹورنٹ) سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ علاقوں کا موقع پر معائنہ کیا، ہل ٹورنٹ سے آنے والے بارشی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مقامی شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول احمدال کا بھی دورہ کیا، جہاں ہل ٹورنٹ کے باعث جمع ہونے والے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکول سمیت تمام متاثرہ علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات بلا تاخیر مکمل کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments