چہلم امام حسینؓ پر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ

  چہلم امام حسینؓ پر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ

چہلم امام حسینؓ پر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچفلیگ مارچ کا آغاز تھانہ داؤد خیل سے کیا گیا جو تھانہ کالاباغ میں اختتام پذیر ہوا

کالاباغ ( نمائندہ دنیاچہلم حضرت امام حسین ؓکے موقع پر میانوالی پولیس اور پنجاب رینجرز کا کالاباغ داؤد خیل اور ماڑی انڈس میں مشترکہ فلیگ مارچ، امن و امان کے قیام کے عزم کا اظہار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر 20 صفر چہلم حضرت امام حسین کے دوران امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے میانوالی پولیس اور پنجاب رینجرز نے کالاباغ داؤد خیل اور ماڑی انڈس میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ کا آغاز تھانہ داؤد خیل سے کیا گیا جو پکی شاہ مردان، ماڑی انڈس، پرانی ماڑی شہر، ریلوے پل کالاباغ،گھوڑا چوک، پیر چھٹا چوک اور کالاباغ بازار سمیت مختلف اہم مقامات سے گزرتا ہوا تھانہ کالاباغ میں اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساسِ تحفظ کو مزید مضبوط بنانا، چہلم حضرت امام حسین کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ و ہم آہنگی کو اجاگر کرنا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...