بیوی پر قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام ،مقدمہ درج

بیوی پر قاتلانہ حملہ کرنے  کا الزام ،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کوٹمومن کے نواحی علاقے میں شوہر نے اپنی بیوی اس کے مبینہ ساتھیوں پر قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا۔۔۔

پولیس کے مطابق بھٹوانہ لک کا رہائشی غلام عباس بھٹے سے گھر جا رہا تھا کہ للیانی کے قریب موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے اسے روک لیا۔ ملزمان نے دھمکیاں دیتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، لاتوں، گھونسوں، مکوں اور اسلحہ کے بٹوں سے مارا پیٹا، جبکہ ایک ملزم نے مبینہ طور پر خنجر کے پے در پے وار کیے ،جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...