امین پارک سے مغوی لڑکی بازیاب،دو اغوا کار گرفتار
ہاجرہ کے چچازاد بھائی کاشف ،یوسف اٖغوامیں ملوث نکلے ،قانونی کارروائی شروع
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی لڑکی کو بازیاب کروا کر دواغوا کار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے امین پارک گلی نمبر 4 کے رہائشی ایک ٹانگ سے معذور وارث طبیعت خراب ہونے پر اپنی اہلیہ کو ہسپتال لے کر گیا۔ تو اسی دوران اسکے چچازاد بہن بھائیوں کاشف، یوسف اور انکی بہن عائشہ نے اپنے ساتھی سنی کے ساتھ ملکر وارث کی سولہ سالہ بیٹی ہاجرہ بی بی کو اغوا کر لیا تھا۔
تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی اورٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اغوا کار ملزم کاشف اور یوسف کو گرفتار کر کے مغوی لڑکی کو بازیاب کروا لیا، بازیابی پر ورثا نے پولیس کا شکریہ ادا کیا، پولیس نے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments