ستھرا پنجاب مہم شہروں تک محدود، دیہی علاقے نظر انداز

ستھرا پنجاب مہم شہروں تک محدود، دیہی علاقے نظر انداز

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ستھرا پنجاب کے دعوے شہری حدود تک محدود ،دیہی علاقے نظر انداز ،تحصیل صدر کے علاقہ 228 رب عمر گارڈن میں کچرے کے ڈھیر ستھرا پنجاب ٹیم اور مانیٹرنگ افسروں کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

228 رب کی گلی محلوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد بار متعلقہ حکام کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی گئی تاہم ابھی تک صفائی کے مستقل انتظامات نہیں ہوئے گلیوں بازاروں میں کوڑا کرکٹ اور گوبر جمع ہونے سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے اور تعفن زدہ ماحول میں سانس لینا بھی مشکل ہے جبکہ بارش ہونے پرصورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے پانی کھڑا رہنے سے مچھروں کی بھرمارہے ۔جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ رہائشیوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی عملہ صرف شہری حدود تک محدود نہ رکھا جائے ،دیہی علاقوں میں بھی تعینات کیاجائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...