ستھرا پنجاب کے اہداف ہر صورت مکمل کئے جائیں:ڈی سی
شہریوں کو بروقت اور بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہو ا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) سارہ زینب، منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ذوالفقار علی، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل منیجرز اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ ضلع بھر میں صفائی کے انتظامات، ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف، تحصیل سطح پر جاری سرگرمیوں، مشینری کے استعمال، ماڈل یونین کونسلز کے قیام اور شہریوں کو صفائی کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے مقررہ اہداف ہر صورت مکمل کئے جائیں اور شہریوں کو بروقت اور بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
تحصیلوں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام افسر پوری محنت، لگن، ذمہ داری اور ٹیم ورک کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ ہر تحصیل میں ماڈل یونین کونسلز بنانے کے اقدامات تیز کرکے اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری ماڈل یونین کونسلز نوٹیفائی کیاجائے۔انہوں نے صفائی بارے شکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ لائن 1139 کو نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام با آسانی شکایات درج کرا سکیں جبکہ روزانہ صفائی کیساتھ ساتھ ہفتہ میں ایک روز خصوصی صفائی مہم کے تحت کمرشل مارکیٹس، بازاروں، پارکس، گرین بیلٹس، قبرستانوں، مساجد، گرجا گھروں، اہم شاہراؤں اور دیگر عوامی مقامات کی جامع صفائی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments