سسر کے پیسے ہڑپنے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا

سسر کے پیسے ہڑپنے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا

موٹرسائیکل کے ٹاپے کی تلاشی لینے پر 15 ہزار 700 روپے بھی مل گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سسر کے پیسے واپس کرنے سے بچنے کے لیے مبینہ ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش الٹی پڑ گئی،پولیس کے مطابق 36 جنوبی کے قریب نوجوان علی حسن نے 15 پر کال کر کے دعویٰ کیا کہ دو نامعلوم مسلح افراد اس سے 17 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں، جبکہ اسے شلوار کے ازاربند سے باندھنے کی بھی کوشش کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم جائے وقوعہ کی جانچ پڑتال کے دوران مبینہ طور پر جھاڑیوں سے ازاربند اور موٹرسائیکل کا پٹرول پائپ برآمد ہو گیا، جبکہ موٹرسائیکل کے ٹاپے کی تلاشی لینے پر 15 ہزار 700 روپے بھی مل گئے ،مزید پوچھ گچھ پر نوجوان نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اسے اپنے سسر کو رقم ادا کرنا تھی، اسی وجہ سے اس نے لوٹ مار کی جھوٹی کہانی بنا کر 15 پر کال کی تاکہ اصل معاملہ چھپایا جا سکے ،جس پر پولیس نے اسے حوالا ت میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...