میانوالی پولیس کے جوان نے گمشدہ رقم اور چیک اصل مالک تک پہنچا دیا
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی پولیس کے جوان نے گمشدہ رقم اور چیک اصل مالک تک پہنچا دیا۔
میانوالی پولیس کے جوان فاروق خان (متعینہ ڈی پی او آفس میانوالی) نے اپنی دیانتداری، امانت داری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے راستے میں ملنے والے 16 ہزار روپے نقد اور ایک چیک کو بحفاظت اصل مالک تک پہنچا دیا۔ یہ رقم اور چیک ایک بزرگ پنشنر کا تھا، جو راستے میں گم ہوگیا تھا۔ فاروق خان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصل مالک کی تلاش کی اور مکمل تصدیق کے بعد تمام رقم اور چیک اس کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments