سلانوالی ،11 سالہ بچے سے زیادتی ، مقدمہ درج

سلانوالی ،11 سالہ بچے  سے زیادتی ، مقدمہ درج

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں ایک شخص کی 11 سالہ بچے سے زیادتی کی ۔ تھانہ سلانوالی پولیس میں متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

سلانوالی کے نواحی چک نمبر 141 جنوبی کی رہائشی عطاء محمد ولد اللہ بخش نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ میرا 11 سالہ بیٹا علی حمزہ گاؤں کی گلی میں دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہا تھا کہ دو افراد فخر ولد میاں خان اور ذوالفقار علی ولد ممتاز بچے کو بہلا پھسلا کر کھیتوں میں لے گئے ۔اور زوالفقار نامی شخص کھیتوں کے باہر چوکیداری کرتا رہا جبکہ شیطان صفت شخص فخر نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بچے کی چیخ و پکار پر قرب و جوار کے افراد وہاں پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر دونوں شیطان صفت افراد جاے وقوعہ سے فرار ہو گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد عطاء محمد کی درخواست پر دونوں افراد فخر اور ذوالفقار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...