چور ڈاکو 1 لاکھ 16 ہزار روپے مالیت کی نقدی موبائل فون لے گئے

چور ڈاکو 1 لاکھ 16 ہزار روپے  مالیت کی نقدی موبائل فون لے گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں نامعلوم چور ڈاکو 1 لاکھ 16 ہزار روپے مالیت کی نقدی موبائل فون اور ٹیوب ویل کے پنکھے اور گاڈر چوری کر کے لے گئے۔۔۔

 پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ڈکیتی کی واردات چک نمبر 116 شمالی کے قریب ہوئی جہاں پر مذکورہ چک کے رہائشی دودھ فروش موٹر سائیکل سوار نصیر احمد ولد ممتاز کو تین ڈاکوؤں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر موبائل فون مالیت 6500 روپے اور نقدی 15 ہزار روپے چھین لیے چوری کی واردات چک نمبر 17 جنوبی کے رہائشی زمیندار کے رقبہ پر ہوئی جہاں چور ٹیوب ویل کے پنکھے اور تین عدد لوہے کے گاڈر مالیت پانچ ہزار روپے چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرین کی درخواستوں پر زیر دفعہ 392 اور زیر دفعہ 379 کے تحت مقدمات درج کر لیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...