چور 2 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کے مویشی لے گئے

 چور 2 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کے مویشی لے گئے

دو چھترے ایک بکری اور دو پٹھوریاں چوری کر کے لے گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں مویشی چوری کی دو وارداتیں نامعلوم چور 2 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔سلانوالی کے نواحی چک نمبر 126 شمالی کے رہائشی غلام مصطفی ولد غلام فرید نے شیخ ذاکر نامی زمیدار سے ٹھیکہ پر زرعی زمین لے کر ڈیرہ بنایا ہوا ہے جہاں پر جانور پال رکھے ہیں نامعلوم چور دو چھترے ایک بکری اور دو پٹھوریاں مالیت دو لاکھ پچاس ہزار روپے چوری کر کے لے گئے چوری کی دوسری واردات چک نمبر 132 جنوبی میں ہوئی جہاں سے چور شہناز بی بی زوجہ کاظم شاہ کے گھر کے باہر بندھے ہوئے 40 ہزار روپے مالیت کا بکرا چوری کر کے لے گئے پولیس نے متاثرین کی درخواستوں پر زیر دفعہ 379 کے تحت مقدمات درج کر لیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...