میانی میں ڈیرے سے مویشی اور نقدی چوری

میانی میں ڈیرے سے  مویشی اور نقدی چوری

میانی (نامہ نگار)میانی میں چوری کی بڑی واردات ڈیرے سے مویشی اور نقدی چوری۔میانی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ایک شہری کے ڈیرے کو نشانہ بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور نقدی چوری کر لی۔۔۔

 متاثرہ شہری محمد رمضان ولد محمد یوسف نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ نامعلوم چوروں نے ان 

کے ڈیرے سے ایک دو دانت چِینی گائے (مالیت 85 ہزار روپے ) اور ایک سیاہ کالی بھینس (مالیت 7 لاکھ روپے ) چوری کر لی چوروں نے ڈیرے پر موجود 30 ہزار روپے کی نقد رقم بھی غائب کر دی پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور چوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ علاقے میں چوری کی اس بڑی واردات کے بعد سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...