حفظ و قرات کے مقابلے 10 اگست صبح 9 بجے منعقد ہونگے

حفظ و قرات کے مقابلے 10 اگست صبح 9 بجے منعقد ہونگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ضلع سرگودھا میں حفظ و قرات کے ضلعی مقابلہ جات 10 اگست 2026ء بروز پیر صبح 9 بجے منعقد ہونگے۔

مقابلہ جات میں سکولوں، کالجوں، مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات حصہ لے سکیں گے ہر کیٹگری میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے امیدوار صوبائی سطح کے مقابلہ جات میں شرکت کے اہل ہونگے۔ حفظ قرآن کے مقابلوں میں مردوں کیلئے مکمل حفظ قرآن (عمر 10 تا 35 سال)، پارہ نمبر 1 تا 20 (عمر 10 تا 25 سال)، پارہ نمبر 1 تا 10 (عمر 10 تا 20 سال) اور پارہ نمبر 1 تا 5 (عمر 8 تا 15 سال) کی کیٹیگریز شامل ہیں۔ خواتین کیلئے مکمل حفظ قرآن (عمر 10 تا 35 سال) اور پارہ نمبر 1 تا 20 (عمر 10 تا 25 سال) کی کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ قرآت کے مقابلوں میں قاری (مرد) عمر 16 تا 35 سال، قاری (بچے ) عمر 8 تا 15 سال، قاریہ (خواتین) عمر 16 تا 35 سال اور قاریہ (بچیاں) عمر 8 تا 15 سال کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...