ڈاکو گن پوائنٹ پرقیمتی موبائل اور نقدی چھین کرلے گئے

ڈاکو گن پوائنٹ پرقیمتی موبائل اور نقدی چھین کرلے گئے

طارق آباد سے بختیار محمودکا رکشہ ،جناح کالونی سے موٹرسائیکل لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 147شمالی کے قریب دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر طاہر اقبال سے قیمتی موبائل اور نقدی چھین لی ،46شمالی کے قریب خدیجہ ریاض جو کہ جاب سے واپس گھر جا رہی تھی سے نامعلوم شخص قیمتی موبائل چھین کر فرار ہو گیا،جبکہ کوٹلی اعواناں کے امداد حسین ،3شمالی کے عنصر اقبال،پرانا بھلوال کے زاہد عمران،جناح کالونی کے ساجد حسین اور محمد سعد،شاہ پور کے وقار حسین کے گھروں سے لاکھ وں روپے کا مال و زر،مدنی محلہ کے حافظ شاہد خالق کی ٹیلر شاپ سے نامعلوم چور ایک لاکھ روپے مالیت کے ان سلے کپڑے ، استری و دیگر اشیاء،اسلام پور کے حسن جاوید،عادل پارک کے محمد جاوید کی دوکانوں سے سات لاکھ روپے زائد مالیت کا سامان،طارق آباد سے بختیار محمودکا رکشہ ،جناح کالونی سے غلام حسین کا موٹرسائیکل نامعلوم چور اڑا لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...