پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو گھر والوں نے شاہرائے عام پر پیٹ ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فاطمہ جناح کالونی میں پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی کو لڑکی کے گھر والوں نے شاہرائے عام پر پیٹ ڈالا، متاثرہ عمر دراز نے پولیس کو بتایا کہ اس نے سویرا کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔۔۔
جس کے کچھ عرصہ گھر والوں سے ناراضگی رہی اور پھر صلح ہو گئی، گزشتہ رو ز وہ اپنی بیو ی کے لے کر سسرال گیا جہاں گھر میں داخل ہونے سے پہلے ہی محمد رضوان وغیرہ مبینہ طور پر سوٹوں اور اینٹوں سے مسلح ہو کر سامنے آگئے ملزمان نے سوٹوں کے وار کرتے ہوئے ہم دونوں کو زخمی کر دیا اہلیہ کو بالوں سے پکڑ گھسیٹا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments