آوارہ جانوروں کی طرف سے قبرو ں کی بے حرمتی میں مسلسل اضافہ

آوارہ جانوروں کی طرف سے قبرو ں  کی بے حرمتی میں مسلسل اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانی رسنے سے قبروں کی حالت مزید نا گفتہ بہ ہونے کے باعث آوارہ جانوروں کی طرف سے قبرو ں کی بے حرمتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔

بتایا جاتا ہے کہ ضلعی حکام نے قبل ازیں قبرستا ن انتظامیہ کو آوارہ جانوروں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا حکم دیا تھا مگر انتظامیہ اس پر عملدرآمد میں مسلسل لعت و لعل سے کام لے رہی ہے ،گورکن بھی آوارہ جانوروں کو نہیں بھگاتے کیونکہ قبروں کی مرمت سے ان کا روز گار وابستہ ہے ،شہریوں نے کمشنر سے فوری نوٹس لے کرعملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...