یومِ استحصالِ کشمیر کی مرکزی تقریب آج صبح 9 بجے آرٹس کونسل کمپلیکس میں ہوگی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کی مرکزی تقریب آج 5 اگست صبح 9 بجے آرٹس کونسل کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔
تقریب میں ڈویژنل و ضلعی انتظامی افسران، عوامی نمائندگان، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ بعد ازاں مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور کشمیری عوام پر جاری مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments