برآمدات میں اضافہ کیلئے تعاون فراہم کیا جائیگا، ہارون اختر
صنعتوں کیساتھ جیمز اینڈ جیولری سنٹر کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی (وزیر مملکت) برائے صنعت و پیداوار ڈویژن ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ سرگودھا میں پھلوں، سبزیوں، ایس ایم ای سیکٹر اور دیگر متعلقہ صنعتوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ جیمز اینڈ جیولری سنٹر کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور برآمدات میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر محمد حسن یوسف، چیئرمین فاؤنڈر بزنس گروپ مسٹر امتیاز احمد اور مسٹر سکندر علی سے ہونے والی ایک ملاقات کے دوران کیااس موقع پر صدر سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز محمد حسن یوسف نے کہا کہ آم، کینو، سبزیوں، ہینڈی کرافٹس اور دیگر برآمدی اشیاء کے فروغ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور معیشت مزید مستحکم ہو سکے ۔ملاقات میں وفد نے جیمز اینڈ جیولری کے شعبے کی بحالی پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جیمز اینڈ جیولری انسٹی ٹیوٹ کو جلد از جلد دوبارہ فعال کیا جائے تاکہ اس صنعت کو فروغ ملے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments