بعض گاڑیوں کی غیر قانونی ہائی بیم لائٹس شہریوں کے لیے خطرہ

بعض گاڑیوں کی غیر قانونی ہائی بیم  لائٹس شہریوں کے لیے خطرہ

بھیرہ(نامہ نگار)لک موڑ، جھاوریاں، شاہ پور اور بھیرہ کے درمیان رات کے اوقات میں مرغیاں سپلائی کرنے والی بعض گاڑیوں کی تیز رفتاری اور غیر قانونی ہائی بیم لائٹس شہریوں کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔۔۔

 بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے جائنٹ سیکرٹری ظفر اقبال کھوکھر نے کہا ہے کہ مذکورہ گاڑیوں کے ڈرائیور نہ صرف انتہائی تیز رفتاری سے گاڑیاں چلاتے ہیں بلکہ ہائی بیم (HID) لائٹس کا بھی بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور سامنے سے آنے والی گاڑیوں کو دیکھ کر بھی لائٹس مدھم نہیں کرتے اور نہ ہی مسافر گاڑیوں کو مناسب راستہ دیتے ہیں، بلکہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔بھیرہ، لک موڑ، جھاوریاں اور شاہ پور کے درمیان سفر کرنے والے افراد روزانہ اس خطرناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا ٹریفک حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...