چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ قدیمی سے برآمد
کالاباغ ( نمائندہ دنیا)چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ قدیمی سے برآمد ہوا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پیر بہادر علی شاہ کربلا کے مقام پر اختتام پذیر ہو گیا، عزادار حیسن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
عزاداروں نے نوحہ خوانی،سینہ کوبی اور زنجیر زنی سے امام حسین ع کو پرسہ پیش کیا جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے امن کمیٹی کالاباغ کے سربراہ حاجی محمد جاوید سمیت ممبران امن کمیٹی پیر شاہد گیلانی اکرام خان بہار حسین اللہ یار شاکر ملک عارف سمیت دیگر ارکان جلوس کے ساتھ ساتھ رہے جبکہ جبکہ پولیس، رینجرز ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ، جبکہ جلوس کے روٹ کو سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کی گئی جلوس کے پر امن اختتام پر امن کمیٹی کے سربراہ حاجی محمد جاوید نے سکیورٹی فورسز ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments