چھوٹے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ، غلام قادر جام

چھوٹے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کا  قیام وقت کی اہم ضرورت ، غلام قادر جام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما غلام قادر جام نے کہا کہ ملک میں بہتر طرز حکمرانی، عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے چھوٹے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 بڑے اضلاع اور صوبوں میں دور دراز علاقوں کے شہریوں کو سرکاری سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے ، جبکہ چھوٹے انتظامی ڈھانچے سے وسائل کی منصفانہ تقسیم، ترقیاتی منصوبوں کی بہتر نگرانی اور عوامی مسائل کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے گا،حکومت کو چاہیے کہ سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر انتظامی اصلاحات کا جامع جائزہ لے اور عوامی مفاد میں ایسے فیصلے کرے جن سے ریاستی نظام مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...