موجودہ نظام ریلیف دینے میں ناکام ہو چکا،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری
قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے وی آئی پی کلچر کے خاتمہ ناگزیر ، انجینئر گل
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ سب کو یہ کھلے دل سے تسلیم کر لینا چاہیے کہ پاکستان کا موجودہ نظام عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہو چکا ہے اور قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے وی آئی پی کلچر کے خاتمہ اور نظام کی تبدیلی ناگزیر ہے م اپنی رہائش گاہ پاکستان ہاوس مین میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں خواب جیسے پنجاب کے پسماندہ ترین اضلاع کو لاہور جیسی اہمیت ملے ، قومی اور صوبائی ایوانوں تک عام آدمی کی رسائی آسان ہو ، انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ عام آدمی کی ایوانوں تک رسائی آسان بنانے سے جمہوریت کا حسن نکھر کر سامنے آئے کا ۔ انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کو بلا امتیار ریلیف دینے سے ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی اور جب چھوٹے چھوٹے علاقے ترقی کی دوڑ میں شامل ہونگے تو دیہی و شہری زندگی کا فرق خود بخود مٹ جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments