سیم نالہ مونہ بھیرہ ڈرینج پر کا پل بڑے حادثے کا سبب بن سکتا
خدانخواستہ کوئی بڑا حادثہ ہو گیا تو اس کی ذمہ واری کس پر عائد ہو گئی ، اہل علاقہ
میانی (نامہ نگار )علاقے کی واحد رابطہ پل جوکہ سیم نالہ مونہ بھیرہ ڈریئنچ پر موضع چک صاحب خان پر واقعہ ھے یہ پل ہمارے علاقے کی مصروف ترئین پل ھے یہ پانچ 5 سے 7 دیہاتوں اور شہر کو آپس میں ملاتی ھے عرصہ60 ،70سال پہلے تعمیر کی گئی پل جوکہ ہالیہ بارشوں سیلاب کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکی ھے پل کا کافی نقصان ہو چکا جو کہ کسی وقت بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ھے ہماری اعلی حکام سے گزارش ھے کہ اس کی خصوصی مرمت اور دیکھ بھال کی جاے اگر اس کی مرمت اور دیکھ بھال نہ کی گئی۔
تو یہ کسی بہت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ھے اگر خدانخواستہ کوئی بڑا حادثہ ہو گیا تو اس کی ذمہ واری کس پر عائد ہو گئی متعلقہ متاثر دیہات چک صاحب خان ۔موضع رکھ بھڑپور ۔موضع اعوان۔موضع منوئیس ۔موضع آہلی دھبیانی موضع ویروال ۔موضع میلوال میانی شہر بھیرہ شہر وغیرہ ان علاقوں کو ملانے والی واحد پل ھے تمام زرعی سرگرمیاں اسی پل کے راستے کاشتکار کرتے ھیں ۔مریض ہسپتال اسی راستے جاتے ھیں بچے اسی راستے سکول کالج وغیرہ بھی اسی راستے جاتے ھیں اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کے پل کو فوری مرمت کروایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments