سالانہ محفلِ پاک جامع مسجد کھجوری والی بھیرہ میں انعقاد
بھیرہ(نامہ نگار)انجمن فدایانِ رسول ﷺ بھیرہ کے زیرِ اہتمام سالانہ محفلِ پاک بسلسلہ شہادتِ سیدنا حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام جامع مسجد کھجوری والی بھیرہ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی۔
محفل کے مہمانِ خصوصی انجمن کے سرپرستِ اعلیٰ پیر محمد شکیل شاہ سجادہ نشین آستانۂ عالیہ محلہ پیر اعظم شاہ بھیرہ تھے ، جبکہ صدارت مولانا پیر ابرار حیات شاہ نے کی۔حفل سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر حسنات احمد چشتی و دیگر نے حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ، صبر، حلم، تقویٰ، سخاوت اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے آپؑ کی بے مثال قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی حیاتِ مبارکہ مسلمانوں کے لیے امن، اخوت، برداشت اور دینِ اسلام کی سربلندی کا عظیم درس ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments