اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا آر ایچ سی میانی میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک کا تفصیلی دورہ کیا

 اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا آر ایچ  سی میانی میں قائم مریم نواز ہیلتھ  کلینک کا تفصیلی دورہ کیا

میانی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے آر ایچ سی میانی میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔

 دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے بلال کلونی میں گندے نالوں کا بھی معائنہ کیا، جہاں نکاسیٔ آب اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ نالوں کی بروقت صفائی اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...