ڈاکوؤں نے دو خواتین سے 16 لاکھ کے زیورات لوٹ لئے

 ڈاکوؤں نے دو خواتین سے 16 لاکھ کے زیورات لوٹ لئے

خواتین سے ایک سونے کی چین، چار چوڑیاں اور دو سونے کی انگوٹھیاں چھین لیں

بھلوال (نمائندہ دنیا) بھلوال میں دن دہاڑے نامعلوم مسلح ڈاکو دو خواتین سے تقریباً 16 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔بتایا گیا ھے کہ ذرائع کے مطابق آٹھ چک کی رہائشی دو خواتین پرائیوٹ ہسپتال سے علاج معالجے کے بعد رکشے میں اپنے گھر واپس جا رہی تھیں کہ دن دیہاڑے مخالف سمت سے آنے والے ہونڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر خواتین سے ایک سونے کی چین، چار سونے کی چوڑیاں اور دو سونے کی انگوٹھیاں چھین لیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 16 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ، اور موقع سے فرار ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بھلوال، ایس ایچ او سٹی تھانہ اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...