جناح ہائیڈل پاورسٹیشن واپڈا کے انتخابات ،چاند گروپ کامیاب
پھول گروپ کو شکست کا سامنا،چاند گروپ کا پینل 48ووٹوں کی لیڈ سے جیت گیا
داودخیل(نماندہ دنیا)جناح ہایڈل پاوراسٹیشن واپڈا کالاباغ کے سی بی اے یونین کے ہونے والے الیکشن میں چاند گروپ کے پورے پینل نے 48ووٹوں کی لیڈ سے میدان مارلیا، جبکہ پھول گروپ کے پینل کو شکست کا سامنا، آل پاکستان واپڈا ہایڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے ہونے والے الیکشن میں جناح ہایڈل پاور اسٹیشن واپڈا کالاباغ کے الیکشن میں چاند گروپ اور پھول گروپ کے عپدیداران نے الیکشن میں حصہ لیا ، چاند گروپ کی جانب سے چیرمین کے لیے احسان اللہ خان، وایس چیرمین نذرعباس ، سیکرٹری فیصل رسول اور جاینٹ سیکرٹری کے لیے محمد ندیم جبکہ پھول گروپ کی جانب سے چیرمین کے لیے علی عواد خان وایس چیرمین ابوذرخان سیکرٹری محمد رضوان اور جاینٹ سیکرٹری کے لیے افسر حکیم مدمقابل تھے کل 129رجسٹرڈ ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور چاند گروپ کا پورا پینل 48ووٹوں کی لیڈ لیکربھاری اکثریت سے کامیاب قرار پایا اور ہر امیدوار نے 88ووٹ حاصل کیے جبکہ پھول گروپ کے ہرامیدوار کو 40ووٹ مل سکے ۔ چاند گروپ سے چیئرمین کے لیے احسان اللہ خان ، وایس چیرمین نذرعباس ، سیکرٹری فیصل رسول اور جاینٹ سیکرٹری محمد ندیم کامیاب ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments