ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانیوالے صارفین بجلی میٹروں کے منتظر
چار ماہ گزرنے کے باوجود تاحال بجلی میٹر نصب نہیں کیے گئے ، اہل علاقہ
بھیرہ(نامہ نگار)فیسکو سب ڈویژن بھیرہ کی مبینہ غفلت کے باعث نئے بجلی کنکشن کے حصول کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے صارفین گزشتہ چار ماہ سے بجلی میٹروں کی تنصیب کے منتظر ہیں، جس کے باعث شدید گرمی اور حبس کے موسم میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیسکو کی جانب سے جاری کردہ ڈیمانڈ نوٹس مقررہ مدت میں جمع کرا دیے تھے ، تاہم چار ماہ گزرنے کے باوجود تاحال بجلی میٹر نصب نہیں کیے گئے ۔ بجلی کنکشن نہ ملنے کے باعث کئی گھروں میں اندھیرا ہے۔
جبکہ صارفین کو متبادل ذرائع سے بجلی حاصل کرنے پر اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ متعدد بار فیسکو حکام سے رجوع کرنے کے باوجود انہیں صرف یقین دہانیاں کرائی جا رہی ہیں، جبکہ عملی طور پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو فیصل آباد سپرنٹنڈنگ انجینئر سرگودھا، ایکسیئن فیسکو بھلوال اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے بجلی کنکشن کے لیے جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے میٹروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو شدید گرمی کے موسم میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments