گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 59400لیٹردودھ چیک کیاگیا

گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 59400لیٹردودھ چیک کیاگیا

1.2کلوگرام زائدالمعیادکھانے کی اشیا ئبسکٹ،پتی مضر صحت مصالحہ جا ت ضائع

میانوالی (نامہ نگار)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد اور ڈپٹی کمشنر شاہدعباس کاٹھیا کی ہدایات پرپنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 59400لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت1.2کلوگرام زائدالمعیادکھانے کی اشیا ء،0.5کلوگرام زائدالمعیاد بسکٹ،0.5کلو زائدالمعیاد چائے کی پتی، 20.6لیٹردودھ،1کلوممنوع رنگ، 2.3لیٹر مشروبات،1.5کلوگرام مضر صحت مصالحہ جا ت ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر183000 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...